پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیــر مطبــوعــہ ) سیکھا ہے کہاں دل نے’ ہر بار اٹھا لینا ہر درد سہا کرنا ‘ …

( غیــر مطبــوعــہ )

سیکھا ہے کہاں دل نے’ ہر بار اٹھا لینا
ہر درد سہا کرنا ‘ آزار اٹھا لینا

مِلنے کی بہت خواہش’ پر وصل کے لمحوں میں
گھبرائے ہوئے رہنا’ دیوار اٹھا لینا

تم نیلے گلابوں کے’ اُس جھنڈ سے کچھ پہلے
مرتی ہوئی یادوں کا ‘ انبار اٹھا لینا

لمحوں سے کہا کرنا ب’ ے رنگ نہیں رہنا
پھرہجر کے کیسر کا’ بازار اٹھا لینا

اَس عشق صحیفے میں’ یہ باب لکھا کس نے
اک وصل کی چاہت میں’ انگار اٹھا لینا

رستوں کے کنارے پر’ مَسلے ہوئے پھولوں کو
چپ چاپ تکے جانا ‘ بے کار اٹھا لینا

اپنا بھی بھروسا کیا ‘ اِس وَحشتِ ہجراں میں
اقرارکو رد کرنا ا’ نکار اٹھا لینا

( شــاہیـنؔ کــاظِـــمـی )