( غیــر مطبــوعــہ )
سلام سوچوں تو اُن سے کلام ہو جائے
مِرے امام کو میرا سلام ہو جائے
اُسے پتا ہیں مَحبّت کے تیسرے معنی
جسے بھی ہونا ہے’ اُس کا غلام ہو جائے
مجھے مِلو کہ میں یہ فلسفہ غلط سمجھوں
جو کام ہوتا نہیں وہ بھی کام ہو جائے
تمھارے جتنی محبّت تو میں بھی جانتا ہوں
یہ انتقام ہے تو انتقام ہو جائے
خودی کا یعنی تعارف بھی بے خودی سے ہے
کہ جب اِکائی کا خلیہ تمام ہو جائے
اور اب تو حال یہ ہوتا ہے حُسن سے میرا
کہ جیسے زلزلے سے اِنہــدام ہو جائے
میں جس کو دیکھوں’ مجھے اُس میں تو نظر آئے
ترے بغیر مِرا انتظام ہو جائے
( مُــژدُم ؔ خـــان )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔