( غیــر مطبــوعــہ )
زمانے کو زمانے کی پڑی ہے
ہميں وعده نبهانے کی پڑی ہے
يہ دنيا چاند پر پہنچی ہوئی ہے
تجهے لاہور جانے کی پڑی ہے !
ذرا ديکهو اِدهر ‘ ميں جل رہا ہوں
تمهيں آنسو چهپانے کی پڑی ہے
فسانہ ہی حقيقت بن گيا ہے
حقيقت کو فسانے کی پڑی ہے !
ترے مہمان واپس جا رہے ہيں
تجهے مہمان خانے کی پڑی ہے
وه تيرے دل ميں آبيٹها ہے’ مــومِــنؔ !
تجهے ديوار ڈهانے کی پڑی ہے
( عبد الرّحمٰــن مــومِــنؔ )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔