( غیــر مطبــوعــہ )
رَیت سی ہات میں ناصِـرؔ ! نہیں رہتی دُنیا
سو’ فقیروں نے سدا پاؤں میں رکّھی دُنیا
مسئَلہ یہ ہے میں انسان کہاں لے جاؤں
دُنیا والوں نے تو جنّت ہی بنا لی دُنیا
ایسا دُنیا میں لگا دِل کہ مُجھے حیرت ہے
کیسے خوش آ گئی کافر کو خُدا کی دُنیا
میں نے ہر بار ترے نام پہ اُنگلی رکّھی
تُو نے سَو بار مِرے سامنے رکّھی دُنیا
تیری تصویر ہتیلی پہ بنا رکّھی ہے
اپنی مُٹّھی میں لئے پھرتے ہیں اپنی دُنیا
اب کُھلا مُجھ پہ مِری خانہ بَہ دوشی کا سبب
یوں مِرے پاؤں میں رکھ دی گئی ساری دُنیا
( ناصِـــرؔ مجیـــد )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔