پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیــر مطبــوعــہ ) درندوں کو تو ڈرکوئی نہیں ہے٭…

( غیــر مطبــوعــہ )

درندوں کو تو ڈرکوئی نہیں ہے٭
یہاں یوں بھی بشر کوئی نہیں ہے

اگلتا پھر رہا ہوں آگ میں تو
مگر اندر شرر کوئی نہیں ہے

تمہیں بھی دربَہ در ہونا پڑے گا
ہمارا بھی نگر کوئی نہیں ہے

میں دستک دینے والوں پر ہنسوں گا
مجھے لگتا ہے در کوئی نہیں ہے

سفر درپیش ہو تو رنج کاٹیں
ابھی تو رہ گذر کوئی نہیں ہے

ترے کردار تجھ پر ہنس رہے ہیں
کہانی معتبر کوئی نہیں ہے؟

٭ در زمینِ صابر ظفرؔ

( نعیــم رضــاؔ بھٹّی )