( غیــر مطبــوعــہ )
خامُشی ۔۔۔ اک اِنتقامی بات ہے
غور سے سُنیے ‘ انوکھی بات ہے
وہ مجھے دھوکا نہیں دے گا کبھی
خود کو دھوکا دینے والی بات ہے
اِس لئے خاموش بیٹھا ہے کہیں
وہ مکمّل اور اکیلی بات ہے
خود کَشی کو ٹال کر آیا ہوں مَیں
ہاں بتاؤ : کیا ضروری بات ہے ؟
عشق تھا مجھ کو تصــوُّر سے ترے
ہاں مگر کافی پرانی بات ہے
( مِــرزا فیــصـلؔ )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔