( غیــر مطبــوعــہ )
تُو اگر سامنے سے ہٹ جائے
تو مِرا راستـہ بھی کٹ جائے
تاب ِ نظّـارگی نہیں مجھ میں
حُسن سے کیا کہوں؟ پلٹ جائے
کیا یہ ہجرت بہُت ضروری ہے
یعنی ‘ اِس دل کا بَوجھ گھٹ جائے
اس سے پہلے کہ خامشی توڑوں
آئنے میں صـــدا سمٹ جائے
دل کا لاوا بجھا چکا ہوں’ رضــاؔ !
اب بَھلے یہ دماغ پَھٹ جائے
( نعیـــم رضــاؔ بھٹّـی )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔