پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیــر مطبــوعــہ ) بَوجھ اپنا سَہارتے ہیں ہم ک…

( غیــر مطبــوعــہ )

بَوجھ اپنا سَہارتے ہیں ہم
کون سا تیر مارتے ہیں ہم

ٓآنکھ کے پارکس خموشی سے
ایک دریا اُتارتے ہیں ہم

اورہنستا ہے آئنہ ہم پر
اور خود کوسنوارتے ہیں ہم

ہر نئی شام ۔۔۔ اپنے پہلو میں
ایک سائے کومارتے ہیں ہم

یہ ہی اَسٹیج کا تقاضا ہے
سُو ‘ کئی روپ دھارتے ہیں ہم

کوئی بھی تو نہیں ہے ! کوئی بھی
جانے کس کوپکارتے ہیں ہم

( نـیــنـاؔ عـــادلؔ )