پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اک عشـق تھا ‘ جو ہم سے دُوبارہ نہیں ہُوا…

اک عشـق تھا ‘ جو ہم سے دُوبارہ نہیں ہُوا
کیا کیا وگــرنہ دل کو خسـارہ نہیں ہوا

اک لفظ ۔ ۔ جس کے عَــجز میں اظہـار دَم بَہ خود
اک نام ۔ ۔ میری آنکھ کا تارا نہیں ہوا

وہ خـواب بن کے آنکھ سے پھوٹا تو ہے’ مگر
اک اشک بن گیا ہے ‘ شـرارہ نہیں ہوا

ہم کوزہ گر کے ہاتھ میں بھی جڑ نہیں سکے
اِس بُھـر بُھـری سی خـاک کا گارا نہیں ہوا

خود اعتـماد شـخص تھا ‘ بے اعتـماد بھی
اپنا نہ بن سـکا تو ہمارا نہیں ہوا

شـوریدگی کے عارضے تک آ گیا ‘ فرحؔ !
اک بَوجھ جو کہ دل سے اتارا نہیں ہوا

( فرحؔ خان )