( غیــر مطبــوعــہ )
آگ دالان میں لگی ہوئی ہے
اور تمہیں شِعر کی پڑی ہوئی ہے
اُس کا رونا ہی رو رہے ہیں ہم
آپ سے مل کے جو خوشی ہوئی ہے
اِن دنوں عشق چل رہا ہے نیا
اِن دنوں جان پر بنی ہوئی ہے
اِس مَحبّت کو جانتا ہوں میں
یہ مِرے سامنے بڑی ہوئی ہے
سب کو دیوار میں دِکھائی دے
آگ ۔۔۔ تصویر میں لگی ہوئی ہے
جان لے کر ہی راستہ دے گی
یہ جو بھگدڑ یہاں مچی ہوئی ہے
معذرت’ اے مِرے چراغ کی لَو !
تیرے بُجھنے سے روشنی ہوئی ہے
پھول پر نقش ہے جمال اُس کا
شاخ پر شاعری کِھلی ہوئی ہے
ایک مدّت کی دُشمنی کے بعد
اب مِری خود سے دوستی ہوئی ہے
اژدہوں نے نگل لئے ہیں عقاب
فاختہ کس قدَر ڈری ہوئی ہے
جس پہ اِترا رہے ہو تم ‘ عــامــیؔ !
ہم نے یہ شاعری کَری ہوئی ہے
( عِمــــران عــامــیؔ )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔