( غیر مطبوعہ )
من بگھیا ما ساجن ناہیں راس نہ موہے رنگ
دیوالی کے دیپ جلے ہوں یا ہولی کے رنگ
پریتم سے نینا لاگے مانگ بھرا سندور
ورنہ پھیکے پڑ جاتے تھے اس سے پہلے رنگ
اک کمرے میں عمر گزاری پر سوچیں متضاد
دل ڈھونڈے احساس کے رشتے آنکھ تلاشے رنگ
تو موجود ہے ہر ذرّے میں ہر شے تیرا روپ
وارث ، بلّھا ، نانک ، باہو ، مولا تیرے رنگ
رنگ نہیں اجمیری مرشد کیسے نظر کرے
جا اجمیر تو رنگ لہا کے دل دے بوہے رنگ
آ جا ساجن بیساکھی میں آئے سب کے پیت
میلی میلی پوشاکیں اور کالے کالے رنگ
رانجھن آیا ہے بیلے میں ست رنگی ہے شام
پورب۔ پچّھم دکّھن پربت ہر سو پھیلے رنگ
لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ ہر دم نال پکار
کلمہ ورد بنا لے ساجدؔ لگ جاویں گے رنگ
( لطیفــــ سـاجــدؔ )
— with Latif Sajid.

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔