( غیر مطبوعہ )
ماں مصیبت سے رِہا ہو گٸی ہے
فیــس بچّـــوں کی ادا ہو گٸی ہے
آپ پیچھے چلے جاٸیں اٹھ کر
آپ کے حق میں دعا ہو گٸی ہے
بات کرتے ہیں گلی کے بچّے
تو فقیروں سے خفا ہو گٸی ہے
جس کے وعدے پہ کنواری ہو ابھی
اُس کو اِٹلی میں سزا ہو گٸی ہے
میرے سینے پہ گری تھی آکر
یہ تجلّی جو فنا ہو گٸی ہے
برق کی تاروں پہ آ بیٹھے ہو
پیڑ سے کوٸی خطا ہو گٸی ہے؟
جس کی یورپ نے سفارش کی تھی
وہ عدالت سے رِہا ہو گٸی ہے
شاعری ۔ ۔ جس میں ادب ہوتا ہے
میرے لہجے سے خفا ہو گٸی ہے
( محمّد احسان الحقّ )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔