پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیر مطبوعہ ) ریزہ ریزہ ترے چہرے پہ بکھرتی ہوئی …

( غیر مطبوعہ )

ریزہ ریزہ ترے چہرے پہ بکھرتی ہوئی شام
قطرہ قطرہ مری پلکوں پہ اُترتی ہوئی شام

لمحہ لمحہ مرے ہاتھوں سے سرکتا ہوا دن
اور آسیب زدہ دل میں اترتی ہوئی شام

صبح کا خواب مگر خواب عجب جاں لیوا
میرے پہلو میں سسکتی ہوئی مرتی ہوئی شام

ساتھ ساحل پہ گزرتے ہوئے دیکھی تھی کبھی
یاد ہے اب بھی سمُندر میں اترتی ہوئی شام

میں بھی تنہا ہوں تو یہ شام بھی تنہا تنہا
یعنی تنہائی میں کچھ اور نکھرتی ہوئی شام

( ضیـا ؔ ضمیر )

— with Zia Zamir.