( غیر مطبوعہ )
جلے نہ آگ سے ، پانی سے وہ بہے بھی نہیں
ہمارے جیسے تو لوگوں نے دکھ سہے بھی نہیں
میں اپنی آنکھوں سے جتنے بہا چکا آنسو
تمہارے پاس تو اب اتنے قہقہے بھی نہیں
وہ سارے لفظ تمہیں یاد ہو گئے کیسے
وہ لفظ میں نے جو تم سے ابھی کہے بھی نہیں
ہمارے بارے میں اتنے یقیں سے بات نہ کر
تمہارے ساتھ تو ہم اتنے دن رہے بھی نہیں
کہاں سے آتی ہے اتنی ہنسی تجھے اے دوست !
کہ اس قدر تو پرندوں کے چہچہے بھی نہیں
قمرؔ! بسائے رکھا جس کو اپنی سانسوں میں
ملا فریب تو وہ سلسلے رہے بھی نہیں
( قمر ؔ ریاض )
— with Qamar Riaz.

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔