پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیر مطبوعہ ) جب اہلِ دل سے مِلنے کا اشارہ بولتا…

( غیر مطبوعہ )

جب اہلِ دل سے مِلنے کا اشارہ بولتا ہے
زمیں سے آســماں تک اک ستارہ بولتا ہے

بدلرتے ہیں زمیں کے رنگ اُس کی آہٹوں سے
حَسیں اِتنا زیادہ ہے ' نظارہ بولتا ہے

سمُندر کی یہ چُپ لہریں جو محو ِ گفت گُو ہیں
تو موجیں اگُنگناتی ہیں ' کنارہ بولتا ہے

حیاتِ بے سر و ساماں مجھے تنہا نہ کر تُو
ابھی دشت و بیاناں میں سہارا بولتا ہے

وہ نظمیں رنگ دیتا ہے سب اپنی خامُشی میں
مِرا یامین ؔ جب بولے تو پیارا بولتا ہے

( فــرزانہ فــرح )

— with Farzana Farah.