( غیر مطبوعہ )
بس آنےوالے ہیں احباب دیکھنے کے لئے
ہماری آنکھوں میں سیلاب دیکھنے کے لئے
کھڑا ہوں دیر سے گرداب دیکھنے کے لئے
میں اپنے آپ کو غرقاب دیکھنے کے لئے
چھڑک کے جاتے ہیں ہر شام غم گسار آنسو ہ
مارے زخموں کو شاداب دیکھنے کے لیے
وہ چھت پہ آئے تو مہ تاب دیکھتا ہی رہا
وہ چھت پہ آئے تھے مہ تاب دیکھنے کے لئے
نقاب اٹھا کے گراتےہیں پھر اٹھاتے ہیں
وہ میری آنکھوں کو بےتاب دیکھنے کے لئے
دعا کرو ' نہ ہوں وہ نیند سے کبھی محروم
جو جی رہے ہیں فقط خواب دیکھنے کے لئے
( راجیش ریڈی )
— with Rajesh Reddy.

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔