پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیر مطبوعہ ) امّید کی کونپل کو جو پھلنے نہیں دی…

( غیر مطبوعہ )

امّید کی کونپل کو جو پھلنے نہیں دیتا
کیا خوف ہے جو گھر سے نکلنے نہیں دیتا

سب لوگ مسافر ہیں اگر راہ فنا کے
کیا زَعم ہے جو ساتھ میں چلنے نہیں دیتا

یہ سیل زمانہ ہے بہت تند و بلا خیز
ٹھوکر تو لگاتا ہے، سنبھلنے نہیں دیتا

فــرّاخیِ افلاک میں ہیں اور بھی منظر
کیوں چرخ کہن چال بدلنے نہیں دیتا

اک خواب ہے جو خواب میں آتا ہے جگانے
اور خواب کو تعبیر میں ڈھلنے نہیں دیتا

ہاتھوں سے مٹاتا ہے وہ قسمت کی لکیریں
اُس پر کفِ افسوس بھی ملنے نہیں دیتا

یہ خواب ہے، افسوں ہے کہ جادو ہے کہ تم ہو
اس وہم سے میں خود کو نکلنے نہیں دیتا

( طـــاہر زیــدی )

— with Syed Tahir Raza Zaidi.


Comments

جواب دیں