عید کارڈز پر مخصوص طرز کی اردو شاعری
آپ بھی کومنٹس میں عید کے موقعہ کی مناسبت سے شعر پوسٹ کریں
————-
میرے یاروں کو مبارک عید ہو
غمگساروں کو مبارک عید ہو
عاشق و معشوق، رند و پارسا
آج چاروں کو مبارک عید ہو
———–
ہماری عید تو جب ہے کہ دیکھیں تیرے آبرو کو
ہلال عید کو اے مہ جبیں دیکھا تو کیا دیکھا
———–
سب لوگ تو دیکھتے ہیں کھڑے چاند عید کا
مشتاق ہوں میں رشک قمر تیری دید کا
———–
یہ شام عید ہے اے میرے ناقہ محمل
چمک کے چل کہ دیار حبیب تک پہنچیں
———-
عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
رسمِ دنیا بھی ہے، ،وقع بھی ہے دستور بھی ہے
ساحؔۤرلدھیانوی
……..
اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنا
یہ بھی کہنا کہ مری عید مبارک کر دے
دلاور علی آزر
……
مہک اٹھی ہے فضا پیرہن کی خوشبو سے
چمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے
محمد اسد اللہ
……..
دیکھا ہلال عید تو آیا تیرا خیال
وہ آسماں کا چاند ہے تو میرا چاند ہے
…..
آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہے
راگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے
آبرو شاہ مبارک
……
وعدوں ہی پہ ہر روز مری جان نہ ٹالو
ہے عید کا دن اب تو گلے ہم کو لگا لو
مصحفی غلام ہمدانی
……
تم بن چاند نہ دیکھ سکا ٹوٹ گئی امید
بن درپن بن نین کے کیسے منائیں عید
بیکل اتساہی
…….
تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
ظفر اقبال
…….
مل کے ہوتی تھی کبھی عید بھی دیوالی بھی
اب یہ حالت ہے کہ ڈر ڈر کے گلے ملتے ہیں
نامعلوم
……
عید آئی تم نہ آئے کیا مزا ہے عید کا
عید ہی تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا
نامعلوم
…..









جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔