عمر خیام کی رباعی
گر دست دبد ز مغزِ گندم نانے
وز مے کدوے ز گوسپندے رانے
با ماہ رخے نشستہ در ویرانے
دیشے بود آں نہ حدّ بر سلطانے
اردو ترجمہ:
اگر گیہوں کے آٹے کی روٹی کے ساتھ بکری کی بھنی ران اور شراب کی صراحی ہو، اور کسی ماۃ رخ کے ساتھ کسی ویرانے میں بیٹھنا نصیب ہو تو سمجھو کہ اتنا عیش تو بادشاہوں کو بھی نہیں ملتا۔
منظوم اردو ترجمہ:
سر پر جھومے پیڑ کی چھایا، ہاتھ میں چھلکے مد کا پیالا
کھلی سامنے گیت کی مالا، اور پھر اس پر ساتھ تمھارا
میں لکھوں، تم گیت سناؤ، گونج اٹھے بن کی یہ دنیا
بن کی دنیا پھر کیوں کہیے، سوَرگ سروپ بنے بن سارا
(میرا جی)
شغلِ مے نوشی کا ساماں ہو، بیاباں کی بہار
لائے جذبات کو ہیجان میں میداں کا غبار
دلربا زینتِ پہلو ہو کوئی جام بدمست
تاجِ سلطانی بھی اس عیش پہ کر دوں میں نثار
(واقف)
ہے رانِ گوسپند بھی، گندم کا نان بھی
مے بھی ترے سبو میں بقدرِ خمار ہے
جنگل ہے اور چاند سے زائد حسیں کنیز
اے یار، کون تجھ سے بڑا شہریار ہے
(عدم)
مشمولہ: عمر خیام کی رباعیات اور ان کے ترجمے، تالیف: بیدار بخت
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2861889747374873

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔