پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عمرِ طویل دے کے نہ مجھ کو خراب کر دو چار جھومتے ہ…

عمرِ طویل دے کے نہ مجھ کو خراب کر
دو چار جھومتے ہوے لیل و نہار دے
اک وعدہ اور کر کے طبیعت پھڑک اٹھے
اک تیر اور میرے کلیجے میں مار دے
دنیا نے بے شمار عدم کو دئیے ہیں رنج
اے دوست چیز تو بھی کوئی یادگار دے
…..
عبدالحمید عدم


Comments

8 responses to “عمرِ طویل دے کے نہ مجھ کو خراب کر دو چار جھومتے ہ…”

  1. اگر کوئی شخص صنف نازک کو اپنے لکھے گئے محببت بھرے خطوط کو شائع کر دے تو بھی دانشور کہلائے،، غیرمسلم خاتون سے شادی کرلے تو بھی داد ہی سمیٹے یا۔۔۔۔ایک شاعر اپنی شاعری کا زیادہ تر حصہ اپنے معاشقوں کے اظہار کی نذر کردے تو بھی شرافت کا تاج ہی پہنے مگر عدم جیسا شاعر اپنی جاوید شاعری کے باوجود فرضی کہانیوں سے لئے گئے قصوں کا شکار ہوجاتا ہے۔۔۔سامع اور قاری کا یہ بڑا عجیب مسئلہ ہے کہ جس شاعری میں شراب اور جام کا ذکر دیکھا یا سُنا جھٹ سے شاعر پہ شرابی اور کبابی کا فتویٰ لگا دیا۔۔۔مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جنابِ عدَم کی شاعری معنویت اور بھرپور تخیّل سے مزیّن ہے۔قاری ٹھٹک کر رہ جاتا ہے۔۔جام کے رسیاء
    افراد نے
    (جو شاعر کہلاتے تھے)
    بہت کردار کشی کی
    عدمؔ کی
    کیونکہ عدم کی شاعری میں بھی
    لفظ شراب
    استعمال ہُوا ہے
    مگر
    سیّد عبدالحمید عدم۔۔۔۔کے لفظ
    آج بھی زندہ ہیں۔

  2. Yarr matlb kesay log thy…wo jantay thy aziyaton ko logon ki ur phir us k ain mutabiq likh k intihaa sy hi guzr jatay thy…wo kesay jaan letay thy k jo likha jaa raha h ye paish b aye ga…love you #Abdul_Hameed_Addam you are my favorite ????????

  3. جو تیرے رازداں تھے بڑے معتبر ملے
    کچھ نیم آشنا ملے، کچھ بےخبر ملے

    ملتے ہیں یوں وہ صبح کے ہنگام جس طرح
    بےساختہ جزائے نمازِ سحر ملے

    مجھ کو جوابِ خط کی ضرورت نہیں مگر
    صُورت تو اُس کی دیکھ لوں گر نامہ بر ملے

    پاسِ تکلفات میں عمریں گزر گئیں
    اِک دن تو بےدریغ نظر سے نظر مِلے

    کب تک یہ بار اٹھائے پھریں اپنے دوش پر
    اب سر پٹک نہ دیں جو کوئی سنگِ در ملے

    سوچا تھا کوئی بات کریں گے جچی تُلی
    ہم کو مسیح و خِضر بھی شوریدہ سر ملے

    تیزی سے اپنے گھر کی طرف جارہا ہوں میں
    وہ اپنے گھر ملے نہ رقیبوں کے گھر ملے

    وہ رہزنِ حسیں نہ ملا اتفاق سے
    ویسے تو راستے میں بڑے ہمسفر ملے

    ہم تو گزر چکے ہیں حدِ بازگشت سے
    شاید تمہیں ہی ہماری کوئی خبر ملے

    پھولوں کی طرح نرم، سُبو کی طرح حسیں
    کیا حرج ہے جو زندگیٔ مختصر ملے

    راہِ عدم طویل ہے، نبضِ حیات سست
    ساقی سفر دراز ہے، زادِ سفر ملے

    عبدالحمید عدم

جواب دیں