پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عمار اقبال ۔ رنگ و رَس کی ہَوَس اور بس مسئلہ دسترس اور بس یُوں بُنی ہیں رَگیں ج…

عمار اقبال
۔
رنگ و رَس کی ہَوَس اور بس
مسئلہ دسترس اور بس

یُوں بُنی ہیں رَگیں جِسم کی
ایک نس، ٹس سے مس اور بس

سب تماشائے کُن ختم شُد
کہہ دیا اُس نے بس اور بس

کیا ہے مابینِ صیّاد و صید
ایک چاکِ قفس اور بس

اُس مصوّر کا ہر شاہکار
ساٹھ پینسٹھ برس اور بس

عمار اقبال

مزید پڑھیں: عمار اقبال کی غزلیں — Ammar Iqbal Ghazals کی مزید غزلیں