پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علی رضا شیرازی کا یومِ پیدائش August 04, 1997 حیر…

علی رضا شیرازی کا یومِ پیدائش
August 04, 1997

حیرت ہے فنکار نے کیسے ایسا فن تخلیق کیا
کتنے دکھ مسمار ہوئے ہیں دونوں ہاتھوں کی تھالی سے
….
آنکھ کی پرتیں کھلیں اور تیرگی محسوس ہو
کرب کی حالت میں جیسے اک نمی محسوس ہو

اے مصور ایک ایسی پینٹنگ تخلیق کر
اک مسلسل شور ہو اور خامشی محسوس ہو

میں تمارے بعد ہجر و وصل کو یکجا کروں
غم اگرچہ کم نہ ہو لیکن خوشی محسوس ہو

کوزہ گر مجھ کو دوبارہ چاک پر رکھ اور گھما
تب تلک جب تک کہ مجھ کو پختگی محسوس ہو

تم سے ملنے کی سہولت بھی مرے کس کام کی
وصل میں بھی جب مجھے تیری کمی محسوس ہو