علی الدین نوید:
ہر نئی چوٹ تھی گم گشتہ چراغوں کا نشاں
ہر نئے زخم سے اک زخم پرانا نکلا
آسماں اور زمیں اس میں سمٹتے دیکھے
دل کا ویرانہ عجب آئینہ خانہ نکلا
….
پانی پہ لکھ رہے ہیں ہواؤں کی داستاں
حرف و صدا کے آئینے ، دیکھے عجب یہاں
….
کھیت ورثے میں ملے ہیں ہمیں ایسے کہ جہاں
تیرگی کاٹتے ہیں روشنی بو کر ہم لوگ
….
کانٹا ملا کہ پھول کہ پتھر ، اٹھا لیا
راہوں میں جو ملا تری ، بڑھ کر اٹھا لیا
بارِ غمِ حیات ، اٹھانا ضرور تھا
رو کر اٹھا لیا ، کبھی ہنس کر اٹھا لیا
….
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔