علیکم
آج کی کتاب
چلتا پُرزہ
مصنف: نامعلوم
مترجم: محمد سلیم الرحمٰن
ناشر:۔ Readings
’’چلتا پُرزہ‘‘ عام اصطلاح میں اس کے معنی چال باز، عیّار، مکّار، چالاک اور شریر انسان کے ہیں۔ کالی سیاہ آنکھوں کا حامل، معصوم دل جبکہ پُر شریر دماغ لیے یہ چلتا پھرتا پُرزہ کوئی اور نہیں بلکہ سپین کے شہر سالامانکا کے نواحی گائوں (غالباً خاریس) کا رہنے والا ’’لاثار لیودے تورمیس‘‘ ہے ۔ جس کا سارا بچپن ایک مناسب زندگی گزارنے کی خواہش میں فقط عیّاشی اور مکّاری کی ندز ہو جاتا ہے۔
چلتا پُرزہ سولہویں صدی کا ایک ہسپانوی ناول ہے۔ جو 1544ء میں شائع ہوا۔ سالہا سال مختلف زبانوں میں اس کے اب تک بیشمار ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں مگر مصنف کے متعلق ملنے والی معلومات اب تک ادھوری تصوّر کی جاتی ہیں۔
’’لاثار لیودے تورمیس‘‘ کو پہلا پیکارسک ناول کہا گیا ہے جو ہسپانوی لفظ پیکارو Picaro سے مشتق ہے جس کے معنی لُچّا لفنگا کے ہیں۔ اس ناول کو یورپ کا پہلا حقیقت پسندانہ ناول تسلیم کیا گیا ہے۔ ناول میں یورپ سے جُڑے مختلف ملکوں اور چھوٹے بڑے اُن اُجڈ قبائل کا عکس دِکھایا گیا ہے جو کہ صدیوں تک وحشت و بربریت اور تہ بہ تہ جہالت میں ڈوبے ہوئے تھے، تہذیب و اخلاق کا کوئی تصوّر ہی نہیں تھا۔ سولہویں صدی میں یورپ میں پھیلی جہالت، غریبی، تنگ دستی، غربت اور افلاس کو اس کتاب کا موضوع بنایا گیا ہے۔
ناول کا مرکزی کردار ایک مکّار لڑکا ہے جو چلتا پھرتا پُرزہ ہے۔ مکّاری، ہوشیاری سمیت وہ ایک معصوم اور پیار کرنے والا کردار ہے جس سے قاری اَن چاہی محبت اور ہمدردی میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ ’’لاثار لیودے تورمیس‘‘ جس پہ زندگی کبھی مہربان نہ ہوئی پھر بھی وہ اپنے آپ کو مصائب سے بچا کر زندگی جیتا رہتا ہے۔ زندگی میں شامل بےشمار مشکلات اور تکالیف کے باوجود وہ ایک ہنستا ہوا چُلبُل سا کردار ہے جس کی مکّاریوں کے باوجود اس سے محبت کرنے کا دل چاہتا ہے۔
کوئی بھی مشہور کتاب جب ہاتھ لگتی ہے تو مصنف سے بھی
پہلے مترجم کے بارے میں جاننے کا اشتیاق ہوتا ہے۔ جب مترجم اچھا مل جاتا ہے تو لگتا ہے عظیم کتاب کا عظیم ترجمہ قلم بند ہوا ہے۔ محمد سلیم الرحمٰن کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کے تراجم مَیں پہلے بھی پڑھ چکی ہوں اور اس بار بھی انتہائی خوبصورت سادہ سلیس اور رواں ترجمہ زیرِ نظر ہے۔ نثر بھی سادہ اور آسان طرز کی ہے بغیر حیل و حجت قاری کتاب پڑھنے کے ساتھ ساتھ لطف اندوز بھی ہوتا جاتا ہے۔ بے شک یہ کتاب لائقِ مطالعہ ہے۔
اہم نوٹ:۔ کتاب کی قیمت صرف اور صرف 150 روپے ہے۔
اتنی کم قیمت میں اچھی اور معیاری کتاب کا ہاتھ آنا، کسی سرپرائز یا معجزے سے کم نہیں!!!
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3823951607835344

Comments
4 responses to “علیکم آج کی کتاب چلتا پُرزہ مصنف: نامعلوم مترجم: محمد سلیم الرحمٰن …”
Iqbal Ali
Q Mjhe Ye Parh K Tm Yad Aye .. Kirdar Tmse Milta Julta h .. 🤣🤣
دلچسپ تبصرہ ۔۔ ضرور پڑھنا پڑے گا یہ ناول ۔۔
ناول پڑھ کر ہمدردی بھی بہت ہوئی چلتے پرزے سے۔۔۔
Kahn se order krskte?