پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

علامہ جمیل مظہری عظیم آبادی یہی تو انجام جستجو ہے…

علامہ جمیل مظہری عظیم آبادی

یہی تو انجام جستجو ہے کہ ٹھوکریں کھا کے بُتکدوں کی
جبینِ رُسوا کو رکھ کے اپنی حرم کی چوکھٹ پہ سو گیا ہوں
…..
بقدر پیمانہ¿ تخیل سرور ہر دل میں ہے خودی کا
نہ ہو اگر یہ فریب پیہم تو دم نکل جائے آدمی کا
…..
چہرے کی سیاہی دھو دیجئے آئینوں پہ غصہ مت کیجئے
آئینے تو سچ ہی بولیں گے آئینے کو جھوٹا کون کرے
…..
غم محبت کی برکتوں سے طبیعت اتنی غم آشنا تھی
کہ جب غم ِ روزگار آیا تو ہم اُسے اجنبی نہ سمجھے
…