علامہ اقبال رحمة اللہ علیہ سے غلط طور پر منسوب اشعار
…..
سجدہ عشق ہو تو عبادت میں مزہ آتا ہے
خالی سجدوں میں تو دنیا ہی بسا کرتی ہے
لوگ کہتے ہیں کہ بس فرض ادا کرنا ہے
ایسا لگتا ہے کوئی قرض لیا ہو رب سے
تیرے سجدے کہیں تجھے کافر نہ کردیں اے اقبال
تو جھکتا کہیں اور ہے اور سوچتا کہیں اور ہے
*********
گونگی ہو گئی آج کچھ زبان کہتے کہتے
ہچکچا گیا میں خود کو مسلمان کہتے کہتے
یہ بات نہیں کہ مجھے رب پہ یقیں نہیں
بس ڈر گیا خود کو صاحبِ ایماں کہتے کہتے
تو فیق نہ ہوئی مجھے اک نماز کی
اور چپ ہوا موذن اذاں کہتے کہتے
کسی کافر نے جو پوچھا یہ کیا ہے مہینہ
شرم سے پانی ہاتھ سے گر گیا رمضان کہتے کہتے
میری الماری میں گرد سے اٹی کتابوں کا جو پوچھا
میں گڑ گیا زمیں میں قرآن کہتے کہتے
یہ سن کر چپ سادھ لی اقبال اس نے
یوں لگا جیسے رک گیا وہ مجھے حیوان کہتے کہتے
*******
منت کیوں مانگتے ہو اوروں کے دربار سے اقبال
وہ کون سا کام ہے جو ہوتا نہیں تیرے پروردگار سے
*******
نہ عشقِ حسین ، نہ ذوقِ شہادت
منکر سمجھ بیٹا ہے ماتم کو عبادت

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔