عقل و شعور و فہم کے در کھول ورنہ چپ
تازہ سخن سے کانوں میں رس گھول ورنہ چپ
یکسانیت کے شور سے اکتا چکے ہیں لوگ
آواز مختلف ہے تو کچھ بول ورنہ چپ
تاکہ کہے پہ بعد میں شرمندگی نہ ہو
سو بات بولنے سے پہلے تول ورنہ چپ
لفظوں کو اس سجیلے سلیقے سے شعر کر
رتی بھی رہ نہ جائے کوئی جھول ورنہ چپ
باتوں کے زخم دینے سے بہتر ہے یونسا
تو گفتگو سے لعل و گہر رول ورنہ چپ
(یونس تحسین)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔