عظیم گلوکار محمد رفیع کی برسی
ایک فقیر روزانہ اس کی گلی میں سے کچھ گاتے ہُوئے گزرتا تھا۔۔۔۔۔اور وہ روز ہی اس فقیر کی آواز سنتا ، ایک روز وہ اس فقیر کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔۔۔۔۔ایک جگہ دونوں رکے۔۔۔۔۔۔کچھ باتوں کے بعد فقیر نے نصیحت کی کہ اپنے تن اور من کو پاک رکھ کر محنت کرنا۔۔۔۔۔۔قدرت تمہیں بہت نوازے گی۔۔۔۔۔پِھر قسمت ایک دن ایسی محفل میں لے گئی جہاں وقت کے معروف گلوکار کے ایل سہگل گانا گانے والے تھے۔۔۔۔۔لیکن بجلی نہ ہونے کے باعث سہگل نے گانے سے انکار کر دیا۔۔۔۔۔ہجوم کی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لئے بڑے بھائی نےجیسے تیسے "اس” کو سٹیج تک پہنچا دیا۔۔۔۔اس۔۔۔۔نے گانا شروع کیا تو بھری محفل میں خاموش ہو گئی لوگ اس کی آواز کے سحر میں گم ہو گئے۔۔۔۔۔مشہور موسیقار شیام سندر بھی سامعین میں موجود تھے۔۔۔۔۔انہوں نے اسے بمبئی آ جانے کی دعوت دی۔۔۔۔۔یہ نوجوان بمبئی بھی پہنچ گیا۔۔۔۔بمبئی سٹوڈیوز کے نامور موسیقار نوشاد علی ان دنوں گلوکار طلعت محمود سے اس لئے ناراض ہو گئے تھے کہ نوشاد نے طلعت کو ایک دفعہ سیگریٹ پیتے ہُوئے دیکھ لیا تھا۔۔۔۔نوشاد علی نے اس نو وارد کو سنا اور گرویدہ ہو گئے۔۔۔۔۔پِھر یہ نوجوان گائیکی کی دنیا کا بےتاج بادشاہ کہلایا۔۔۔۔جس کے فن کا اعتراف منا ڈے جیسے بہت سے بڑے گلوکاروں نے برملا کیا۔۔۔۔۔مہندر کپور کہتے ہیں کہ اس نوجوان نے کبھی شراب کو ہاتھ نہیں لگایا۔۔۔۔۔اور کبھی اپنی موٹر کار میں کسی عورت کے ساتھ سفر نہیں کیا۔۔۔۔ نئے آنے والے بہت سے موسیقاروں کے روزگار کے لئے بلامعاوضہ بھی گانے گا دئیے۔۔۔۔کئی شعراء کے اشعار "اس” کی آواز میں ادا ہُوئے تو امر ہو گئے۔۔۔۔۔بڑے بڑے شاعر اپنی شاعری کے لئے "اس” کی آواز کی خواہش کرنے لگے۔۔۔لفظوں کو ان کی ہیئت کے مطابق ادا کرنا اس گلوگار کا خاص وصف تھا اس کی آواز در حقیقت آسمانی آواز تھی ۔۔۔۔ کوئی غمگین گانا گاتا تو سننے والوں کی آنکھیں بھی بھیگ جاتیں۔۔۔۔۔خوشی کے اشعار گاتا تو لوگوں کے دل مسرت سے لبریز ہو جاتے۔۔۔۔۔فلم”نیل کمل” میں بیٹی کی شادی کا منظر تھا۔۔۔۔اس کا گایا ہُوا "رخصتی” کا گانا۔۔۔
”بابل کی دعائیں لیتی جا”۔۔۔۔۔
آج بھی سننے والوں کو رلا دیتا ہے۔۔۔۔
آج اس عظیم گلوکار محمد رفیع کی برسی ہے۔
اللہ مزید رحمتوں سے نواز دے۔
( حکیم خلیق الرحمٰن)
عظیم گلوکار محمد رفیع کی برسی ایک فقیر روزانہ اس ک…
Comments
14 responses to “عظیم گلوکار محمد رفیع کی برسی ایک فقیر روزانہ اس ک…”
-
مگر آواز نہیں آ رہی ، گیت کی ۔۔۔
-
پوتر کردار و اوصاف کا مالک۔ بر صغیر کی لازوال آواز۔ محمد رفیع۔ حق تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین
-
all love and prayers for the grratest singer of Urdu language. He is a reference point for all filmic singing, rest is either the continuation of or deviation from his ever present tradition.
-
اللہ غریق رحمت کرے آمین
-
May Allah bless his soul RIP Ameen
-
بےشک
بےتاج بادشاہ تھا ، محمد رفیع صاحب -
My favourite singer Mohd Rafi …. grew up listening to his melodious voice … seemed like out if this world… he sang with depth of his soul … that’s why it touched millions of hearts around the world but for me … it touched my soul. … a true saying “!music is food for soul” May his soul rest in peace Ameen
-
جو اشعار۔۔۔۔۔عام گلوکار اچھل اچھل کر بہت محنت سے گا پاتے ہیں۔۔۔۔محمد رفیع نہایت آسانی سے گا جاتے تھے
-
بہت خبصورت آواز
-
Superb song
-
Right best of the world voiec
-
آج بڑے دنون کے بعد نصیب جاگے ہین
پیرومرشد ۔۔۔کا دیدار ہوا
اگر بڑا گلوکار بجلی کی وجہ سے نان
نہ کرتا تو شائد ۔۔۔۔ -
Muhammad Rafi aik baeye khud aik era h jitni awazain us k bd ae usi awaz ka aks hi lagein
-
Moon Ahmad your favorite <3
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔