ضمیر اظہرؔ
ایک مُشکِل حل ہُوئی جب، اور مُشکِل آگئی
ساحِلِ مقصد سے پہلے، موجِ ساحِل آگئی
دِل کو حیرانی ہُوئی، چہرے کی رنگت اُڑ گئی
تھا ابھی شوقِ سَفر باقی ، کہ منزِل آگئی
سب کے سب خاموش تھے، رنگین خوابوں کی طرح
جب مہک آئی، تو بولے جانِ محفِل آگئی
ایک دُنیا حُسن بن کر ہر طرف نازل ہُوئی
ایک دُنیا حُسن بن کر جانبِ دِل آگئی
یاد آئے سیکڑوں بُجھتے دِیے اظہرؔ مُجھے
اِنتہا تک جب ضیائے ماہِ کامِل آگئی
ضمیر اظہرؔ

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔