شکیل بدایونی جگر مراد آبادی کے شاگرد تھے اور ان کی…
شکیل بدایونی جگر مراد آبادی کے شاگرد تھے اور ان کی بڑی عزت کرتے تھے۔ ایک بار راندیر (سورت، انڈیا) میں شکیل کی صدارت میں مشاعرہ تھا۔ بیرونی شعرا میں حضرت جگر مراد آبادی بھی تشریف لائے۔ مشاعرہ شروع ہونے سے پہلے شکیل نے مائک پر آ کر کہا :
’’چونکہ جگر صاحب میرے بزرگ ہیں اس لئے میں اس مشاعرے کی صدارت کرنے کی گستاخی نہیں کر سکتا۔‘‘
جگر صاحب نے فوراً مائک ہاتھ میں لیا اور کہا
’’ اگر شکیل مجھے اپنا بزرگ تسلیم کرتے ہیں تو بحیثیت بزرگ میں انہیں حکم دیتا ہوں کہ وہ مشاعرے کی صدارت کریں‘‘
شکیل مجبور ہو…