شمشیر الحیدری کا یومِ پیدائش September 15, 1932 ج…
شمشیر الحیدری کا یومِ پیدائش
September 15, 1932
جناب شمشیر الحیدری – اردو اور سندھی زبان کے نامور ادیب، شاعر، ڈرامہ نگار، صحافی اور براڈکاسٹر
(ولادت : 15 ستمبر 1932ء – وفات: 10 اگست 2012ء)
شاعر، صحافی، ڈراما نگار اور براڈ کاسٹر۔ 15 ستمبر 1932ء کو سندھ کے ضلع بدین میں کڈھن کے مقام پر پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم پہلے بدین گورنمنٹ اسکول میں اور پھر کراچی میں سندھ کے قدیم تعلیمی ادارے سندھ مدرسۃ الاسلام میں حاصل کی۔ لکھنے اور عملی زندگی کی ابتدا انھوں نے انیس سو اکاون میں اپنے چچا ڈاکٹر نوید الحیدری ایڈیٹر ہفت روزہ ’عین الحق‘ کے ساتھ کام سے شروع کیا۔ اِسی ہفت روزہ میں انھوں نے اپنی شاعری اور تنقیدی مضامین کی اشاعت کی ابتدا بھی کی۔ اس کے بعد وہ انیس سو چون میں وہ حیدرآباد منتقل ہو گئے اور وہاں سے روزنامہ صحافت کی ابتدا کی۔
