پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شفیق خلشٓ جی کو کچھ شہر میں بَھلا نہ لگا جا کے ا…

شفیق خلشٓ

جی کو کچھ شہر میں بَھلا نہ لگا
جا کے احباب میں ذرا نہ لگا

درگُزر اِس سے، دِل ذرا نہ لگا
کم نہیں، اب کی کُچھ ڈرانہ لگا

کچھ اُمیدیں تھیں جس سے وابستہ !
قد سے وہ بھی ذرا بڑا نہ لگا

تھے ہم مجبوریوں سے پا بستہ
بولیے دِل کی کیا لگا نہ لگا

دل کے رشتوں سے جورہا منسُوب!
میرا ہوکر وہ بارہا نہ لگا

کیا کروں ایسی دُور نظری کا
بندہ جس سے کوئی کھرا نہ لگا

خوف لاحق تھا جاں سے جانے کا
جانے جانے میں اِک زمانہ لگا

تب خلشؔ دِل میں اِک خَلِش نہ رہی
جب وہ سینے سے والہانہ لگا

کیا مَزِید اُن سے گُفتگُو ہو خلشؔ
جب حقیقت ہی اِک فسانہ لگا

شفیق خلشٓ