پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شفیق خلشؔ کارِ ہستی ہنوز سیکھتے ہیں ہم نہیں وہ ک…

شفیق خلشؔ

کارِ ہستی ہنوز سیکھتے ہیں
ہم نہیں وہ کہ غوز سیکھتے ہیں

کم ہُنر، وہ نہ روز سیکھتے ہیں!
گُر مصائب کے، دوز سیکھتے ہیں

کب کتابوں سے عِلم وہ حاصِل !
جو رویّوں سے روز سیکھتے ہیں

مرثیہ کیا کہیں گے وہ ،کہ ابھی
قبل کہنے کو، سوز سیکھتے ہیں

ہو کمال اُن کو خط نویسی پر
جو نَوِشتَن بہ لوز سیکھتے ہیں

ڈھیروں عالم ہیں دسترس میں، مگر!
کب کسی سے بُروز سِیکھتے ہیں

زیست کو پیش مرحَلوں سے خلشؔ
کُچھ نہ کُچھ ، وجہِ فوز سیکھتے ہیں

شفیق خلشؔ