پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شعیب بن عزیز کے چند اشعار ….. بکھر جائیگا ان گ…

شعیب بن عزیز کے چند اشعار
…..
بکھر جائیگا ان گلیوں میں نیلے کانج کی صورت
یہ زعم آسماں سارا ستارے ٹوٹنے تک ہے
..
بینر پہ لکھے حرف خوش آمد یہ جو خوش ہے
دیوار پہ لکھی ہوئی تحریر بھی دیکھے
…
وہ مجھ سے پوچھ رہا ہے سبب اداسی کا
میں روپڑوں گا جو اس وقت مسکرا نہ سکا
…
اب لئے پھرتا ہوں کشکول گدائی جس میں
کبھی تلوار چلاتا تھا میں اس ہاتھ کےساتھ
….
ایک ذرہ بھی نہ مل پائے گا میرا مجھ کو
زندگی تو نے کہاں لاکے بکھیرا مجھ کو
…
چلا جو شہروں کو انساں کسی نے یہ نہ کہا
یہ تیغ وتیر انہی جنگلوں میں رہنے دے
………………………..