شعر تو کوئی ایک بھی کَہہ سکتا ہے مگر جس کے اشعار کو کلام کا رتبہ ملتا ہے وہ کوئی کوئی ہوتا ہے۔ پروین شاکر اور منیر نیازی پہ قدرت نے"کلام" کو آشکار کرنے کے سارے دریچے وا کر دئیے تھے ان کا ہر شعر ہر شخص کے دل میں اتر جاتا تھا۔۔۔ انہوں نے "قلَم" کی حرمت کو قائم رکھا ۔۔۔پروین نے تو واقعی "کوفے" میں زندگی گزاری اور بالآخر اسے قتل کر دیا گیا ۔ اسے بھی شاید جانے کی بہت جلدی تھی۔ پروین شاکر نے خود کَہہ دیا تھا کہ
رات کو مان لیا دل نے مقدر لیکن
رات کے ہاتھ پہ اب کوئی دیا چاہتا ہے
تیرے پیمانے میں گردش نہیں باقی ساقی
اور تری بزم سے اب کوئی اٹھا چاہتا ہے
منیر نیازی اور پروین شاکر بھی ان خوش بخت افراد میں ہیں جن کے الفاظ کو اللہ تعالیٰ نے رہتی دنیا تک زندہ رکھا ہُوا ہے۔غالب ، میر ، جگر مراد آبادی اور ساغر صدیقی اسی انعام یافتہ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ( حکیم خلیق الرحمٰن)
ہمیں بہت ہے یہ ساداتِ عشق کی نسبت
کہ یہ قبیلہ کوئی ایسا کم نسب بھی نہیں
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ (پروین شاکر)
آنکھوں میں اُڑ رہی ہے لُٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ (منیر نیازی)
26۔دسمبر۔۔۔۔یومِ وفات ہے جناب مُنیر نیازی اور محترمہ پروین شاکر کا۔۔۔اللہ دونوں پہ کرَم فرمائے۔آمین(حکیم خلیق الرحمٰن)

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔