پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شدتِ کرب نے کملا دیے چہرے کے خطوط اب نہ پہچان سکیں…

شدتِ کرب نے کملا دیے چہرے کے خطوط
اب نہ پہچان سکیں گے مرے احباب مجھے
…..
مرتضی برلاس کا یومِ پیدائش
January 20, 1934
…..
منتخب اشعار
چہرے کی چاندنی پہ نہ اتنا بھی مان کر
وقتِ سحر تو رنگ کبھی چاند کا بھی دیکھ
—
*دشمنِ جاں ہی سہی دوست سمجھتا ہوں اسے*
*بد دعا جس کی مجھے بن کے دعا لگتی ہے*
—
مانا کہ تیرا مجھ سے کوئی واسطہ نہیں
ملنے کے بعد مجھ سے ذرا آئنہ بھی دیکھ
—
*اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے*
*گر حرف غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے*
—
مجھے کی گئی ہے یہ پیشکش کہ سزا میں ہوں گی رعایتیں
جو قصور میں نے کیا نہیں وہ قبول کر لوں دباؤ میں
—
*جنوں کا ذکر مرا عام ہو گیا تو کیا*
*میں تیرے شہر میں بدنام ہو گیا تو کیا*
—
ساقی گری کا فرض ادا کر دیا گیا
پانی کا گھونٹ زہر ملا کر دیا گیا
—
ملتے ہی خود کو آپ سے وابستہ کہہ دیا
محسوس جو کیا وہی بر جستہ کہہ دیا
—
آج وفا کا واسطہ دیتا ہے وہ ستم ظریف
جس نے غرور حسن میں خوف خدا نہیں کیا
—
*روئے خطاب ہے کسی نازک مزاج سے*
*چہرے پہ حال لکھیے نگاہوں سے بولئے*
—
وہ نقش ہوں جو بن کے بھی اب تک نہ بن سکا
وہ بات ہوں جو کہہ کے بھی نا گفتنی رہی
—
*کاش بادل کی طرح پیار کا سایا ہوتا*
*پھر میں دن رات ترے شہر پہ چھایا ہوتا*
—
مثال دینی تو اپنی ہی ذات کی دینی
تو پھر غرور ہے کیا عاجزی اگر ہے یہی
—
چہرے پہ میرے رنگ پریشانیوں کا ہے
دریا میں سارا زور ہی طغیانیوں کا ہے
—
جو محرک ہے مرے تخلیقِ فن کے واسطے
فکر میں یہ شدت غم دیکھیے کب تک رہے
—
جس کی خواہش میں کسی بات کی خواہش نہ رہے
ایسی جنت کے دکھائے نہ کوئی خواب مجھے
—
*طنز آمیز نہیں ہے مرا اندازِ سخن*
*تلخ بے شک ہے مگر بات جدا لگتی ہے*
—
ہم ضمیروں سے جو بھٹکائے وہ اعزاز نہ دے
شوق سے تو مجھے اب قوتِ پرداز نہ دے
—
*ہم کہ تجدیدِ عہدِ وفا کر چلے آبروئے‌ جنوں کچھ سوا کر چلے*
*خود تو جیسے کٹی زندگی کاٹ لی ہاں نئے دور کی ابتدا کر چلے*
—
یہ مرحلے بھی محبت کے باب میں آئے
خلوص چاہا تو پتھر جواب میں آئے
—
*ہے یوں تو میرے رقیبوں میں اختل
*مرے خلاف مگر اتحاد کتنا ہے*
……………………