شاہدہ حسن کی غزلوں میں ہمارے عہد کی جھلک،کیفیات کی لہر اور لہجے کی تازگی ہے جس نے انہیں ہم عصر لکھنے والوں میں نمایاں کیا۔ان کی غزلوں اور نظموں میں نسائی لہجہ اور شعور نمایاں ہے۔
شاہدہ حسن کے یہاں خواتین کا ایک باوقار اور میچور اظہار ملتا ہے جس میں گھر، ماحول او ر سماج سے سمجھوتہ بھی ہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خلش بھی۔وہ ایک حساس شاعرہ جو سوچنے والا ذہن رکھتی ہے، ان کی غزلوں میں بھی نظر آتی ہے اور اس نظم میں بھی جہاں وہ اپنی ذمہ
داریوں اور محبتوں میں خود تقسیم ہو کر رہ گئی ہے۔ ان کی غزل سے جو اشعار بہت مشہور ہوئے ان کے خوب صورت اظہار کے ترجمان ہیں
کون کہاں ہے ؟
حسن کہاں ہے ؟
تازہ دھوپ کی خوشبو میں
ٰٓیا ضدی رات کے گیلے تکیے پر !
شور کہاں ہے ؟
دل کے لمبے آنگن میں
یا عمر کی آدھی سیڑھی پر !
آنکھ کہاں ہے ؟
میکے کے سونے دالان میں
یا خاوند کے ہاتھ میں ٹھنڈی چائے کی پیالی پر !
خوشی کہاں ہے !
بیٹے کی کلکاری میں
یا بچھڑے ہوئے محبوب کی یادوں میں !
(شاہد ہ حسن )
اور غزل کے اشعار
میں نے ان سب چڑیوں کے پر کاٹ دئیے
جن کو اپنے اندر اڑتے دیکھا تھا
…
ڈھونڈتی تھیں شام کا پہلا ستارہ لڑکیاں
کھیل کیا تھا بس یہ اک خواہش کہیں جانے کی تھی
…
جس کو اٹھاکر رستہ چلتے شل ہیں میرے پائوں
میری طرح وہ بارِ امانت ڈھوگیا اک دن اور
…
ترے دیے کی روشنی کو ڈھونڈتا ہے شام سے
مرا مکاں کسی لٹے ہوئے دیار کی طرح
…
نشانِ منزل تو ہے فروزاں مگرہم ایسے مسافروں کی
کہیں اسی پر نظر نہ جائے، ہوا قیامت کی چل رہی ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔