پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عکسِ خیال

”سچا جُھوٹ​“ میں بھی جُھوٹا ، تُم بھی جُھوٹے آؤ چ…


”سچا جُھوٹ​“

میں بھی جُھوٹا ، تُم بھی جُھوٹے
آؤ چلو ، تنہا ھو جائیں

کون مریض اور کون مسیحا ؟
اِس دُکھ سے چُھٹکارا پائیں

آنکھیں اپنی ، خواب بھی اپنے
اپنے خواب ، کِسے دِکھلائیں ؟؟

اپنی اپنی رُوحوں میں سب
اپنے اپنے کوڑھ سجائیں

اپنے اپنے کاندھوں پر سب
اپنی اپنی لاش اُٹھائیں

بیٹھ کے اپنے اپنے گھر میں
اپنا اپنا جشن منائیں

شاید لمحۂ آئندہ میں
لوگ ھمیں سچّا ٹہرائیں

”عبیداللہ علیم“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house