سپر پاور کی طاقت اسلحہ کی تعداد میں نہیں اس کے اثر و رسوخ اور کنٹرول میں ہوتی ہے. عالمی معاشی مارکیٹ اسی طاقت کے ادراک یعنی perception پر کھڑی ہوتی ہے.
مثلاً آبنائے ہرمز کے دروازے پر کھڑے ہزاروں بحری جہاز نہ ایران کی طرف دیکھ رہے ہیں نا ہی امریکہ کی طرف. بلکہ وہ لندن میں بیٹھی عالمی انشورنس مارکیٹ لائیڈ کو دیکھتے ہیں. لائیڈ کیا فیصلہ کرتی ہے. آبنائے ہرمز سے جہاز کتنی انشورنس میں گزرے گا؟
لائیڈ یعنی Lloyd’s of London دیکھتی ہے ایران کی دھمکی اور امریکہ کی تسلی میں کس پر اعتبار کرنا ہے. کیا ایران ہرمز میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟ وہ اگر ایران کی یہ صلاحیت مان لے تو انشورنس اتنی بلند کر دیتی ہے جو کسی کو وارا نہیں کرتا. امریکہ کو اگر اپنی طاقت پر یقین ہوتا تو اس انشورنس کی ذمہ داری لے کر ہرمز کی ٹریفک کھول دیتا.
لیکن نہ امریکہ کو اپنی طاقت پر یقین ہے نہ ہی لندن کے لائیڈ کو ان پر یقین ہے. آبنائے ہرمز اس لئے بند ہے. اس لئے ہم بھی کہتے ہیں بے شک امریکہ کے پاس اسلحہ بے تحاشا ہے لیکن اس حطے میں وہ بطور تنہا عالمی سپر پاور اپنی آخری جن گ لڑ رہا ہے. اور وہ یہ جنگ ہار رہا ہے.
ریاض علی خٹک
Source