
سُنتے ہیں کہ مِل جاتی ہے ہر چیز دُعا سے
اِک روز تُمہیں مانگ کے دیکھیں گے خُدا سے
جب کُچھ نہ مِلا ہاتھ دُعاؤں کو اُٹھا کر
پِھر ہاتھ اُٹھانے ہی پڑے ہم کو دُعا سے
دُنیا بھی مِلی ہے غمِ دُنیا بھی مِلا ہے
وہ کیوں نہیں مِلتا جِسے مانگا تھا خُدا سے
تُم سامنے بیٹھے ہو تو ہے کیف کی بارش
وہ دِن بھی تھے جب آگ برستی تھی گھٹا سے
اے دُل تُو اُنہیں دیکھ کے کُچھ ایسے تڑپنا
آ جائے ہنسی اُن کو جو بیٹھے ہیں خفا سے
آئینے میں وہ اپنی ادا دیکھ رہے ہیں
مر جائے کہ جی جائے کوئی اُن کی بَلا سے۔۔۔!
کلام رانا اکبرآبادی
جگجیت سنگھ چِترا سنگھ
Shabana Karim
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔