مجھے تعلیم کی اہمیت کا اندازہ ہے۔۔۔۔۔ میں پڑھوں گی اور ہرلڑکی کو پڑھاؤں گی ۔۔۔ ہمیں جہالت کے اندھیرے سے نکل کر ملک کو روشن کرنا ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ پوزیشن لینے والی طالبہ کا ٹی وی پرانٹرویو تھا اور وہ خاصی پُر جوش تھی ــ اگلے دن اسی طالبہ کی تصاویر سے اخبارات بھرے پڑے تھے۔۔۔ وہ زخمی تھی اور اسپتال میں تھی، جہالت کے اندھیرے میں بسنے والے کچھ شر پسندوں نےملک میں اجالا کرنے والی لڑکی کواپنی ہوس کا نشانہ بنا کرعورت کی تعلیم کے خلاف اپنے مذموم عزائم کا پردہ چاک کرڈالا تھا ــــ
ختم شد
[button color=”orange” size=”medium” link=”http://” icon=”” target=”false”]شمع حفیظ[/button]

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔