"سوچنا چونکہ دشوار کام ہے، اس لیے زیادہ تر لوگ" جج" کرتے ہیں."
کارل جنگ
نوٹ:
"جج" کا اردو میں کوئی خاص متبادل لفظ نہیں کیوں کہ یہ ایک ذہنی کیفیت کا نام ہے جو کسی بھی چیز شخص یا نظریے کا سامنے کرنے سے کسی شخص کے ذہن میں طے شدہ معیارات کے نتیجے میں جنم لیتی ہے اور اسی کیفیت کے نتیجے میں کوئی شخص کسی چیز کے بارے کوئی رائے قائم کرتا ہے جو کہ منفی یا مثبت بھی ہوسکتی ہے . سو میں اس کا شمار تنقید کرنا، فتوے لگانا، اندازے لگانا کے معنی میں نہیں کررہا.
اگر اس کو رائے قائم کرنے کے معنی میں بھی لیا جائے تو رائے قائم کرنے کے عمل میں بھی سوچ کا عمل دخل ہوتا ہے. جبکہ مصنف نے سوچ کو جملے کے شروع میں ہی مشکل قرار دے دیا سو سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہوئے جج کرنے کا اگر اردو میں کوئی متبادل لفظ ہے تو اس لفظ میں سوچ کا پہلو شامل نہیں ہونا چاہیے.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2763872317176617

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔