پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

”سونے سے پہلے“ ھر لڑکی کے تکیے کے نیچے تیز بلیڈ …

”سونے سے پہلے“

ھر لڑکی کے تکیے کے نیچے
تیز بلیڈ ، گوند کی شیشی
اور کچھ تصویریں ھوتی ھیں
سونے سے پہلے
وہ کئی تصویروں کی تراش خراش سے
ایک تصویر بناتی ھے
کسی کی آنکھیں
کسی کے چہرے پر لگاتی ھے
کسی کے جسم پر
کسی کا چہرہ سجاتی ھے
اور جب اُس کھیل سے اکتا جاتی ھے
تو کسی بھی گوشت پوست کے آدمی کے ساتھ
لپٹ کر سو جاتی ھے.

”ندا فاضلی“