سورہ الزمر کی ایک آیت ہے! جس کو مفسرین کا خیال ہے کہ قرآن پاک کی سب سے زیادہ امید افزا آیت ہے، یعنی اس سے بڑی کوئی امید افزا آیت اور ہو نہیں سکتی، جتنی یہ آیت ہے اور وہ کیا ہے:
قُلْ يَعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنفُسِهِمْ
"اے حبیب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم میرے بندوں سے کہہ دیجیئے جنھوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے”
اب دیکھیں اس میں طرزِ تخاطب بھی عجیب ہے اللّٰہ تعالٰی کی طرف سے سبحان اللّٰہ! "میرے بندوں سے” انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے، وہ گناہ کیے بیٹھے ہیں
اور اللّٰہ تعالٰی فرماتا ہے میرے بندے ہیں ان سے کہہ دیجیئے کیا:
لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ
"اللّٰہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں”
کیوں نہ مایوس ہوں؟؟
إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا
"اللّٰہ تعالیٰ سارے کے سارے گناہ معاف کر دے گا”۔ کیوں معاف کر دے گا ؟؟؟
إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
"بیشک وہ ہے ہی بہت بخشنے والا اور ہمیشہ رحم کرنے والا”
اس کی صفات ہیں اس لیے کردے گا۔ کیوں کر دے گا ؟؟؟اس لیے کردے گا کہ تمہیں ایک کام کرنا پڑے گا:
وَأَنِيبُوا إِلَى رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا لَهُ
"تم ایسا کرو کہ تم اپنے رب کی طرف جھک پڑو”
وَأَسْلِمُوا لَهُ
"اور اپنے آپ کو اس کے سامنے submit کر دو، اپنا آپ اس کے سپرد کر دو”
یہ ایک کام انسان نے کرنا ہے کہ اپنے آپ کو اپنے اللّٰہ کے سپرد کرنا پھر وہ سارے گناہ معاف کر دے گا پھر مایوس ہونے کی کیا بات ہے
منتخب
Source