سنگِ صبور : اَن کہی باتیں
قاسم بن ظہیر
آواس وکاس کالونی ہاپوڑ
==============================
عتیق رحیمی(26 فروری 1962) افغانی النسل فرانسیسی ادیب، فوٹوگرافر، فلم ساز، فلم نگار اور ہدایت کار ہیں. ان کا ناول "سنگِ صبور” فرانسیسی زبان میں 2008 میں منظرِ عام پر آیا تھا. اس ناول کی زبردست پذیرائی نے فرانس کا سب سے بڑا اوارڈ اپنے نام کرلیا. اس ناول پرمبنی فلم
The patience stone
کی ہدایت کاری کے فرائض بھی عتیق رحیمی نے خود انجام دئے تھے.
اس کا اردو ترجمہ مشہورو معروف تخلیقی ترجمہ نگار اور شاعرہ پروفیسرارجمند آرا (دہلی یونیورسٹی) نے اپنے جادو نگار قلم سے کیا تھا. جس کو اردو کےمشہور و معروف رسالے
” آج” کے مدیر محترم اجمل کمال صاحب(کراچی )نے 2016 میں شائع کیا. محترمہ ارجمند آرا صاحبہ کی ترجمہ نگاری کمال کی ہے. پڑھتے ہوئے گمان ہی نہیں گزرتا کہ ہم ترجمہ پڑھ رہے ہیں بلکہ اصل کا گمان ہوتا ہے.
اس ناول میں افغان یا مشرقی عورت کی بےکسی و بے بسی، جنگ زدہ علاقوں کی زندگی، افغانستان کی خانہ جنگی میں پستے اورقتل ہوتے معصوم لوگوں کی عکاسی کی گئی ہے.
عورتوں کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ کسی بھی بات کو راز نہیں رکھ سکتیں لیکن ہم اس حقیقت کو بھول جاتے ہیں کی ہماری سماجی وخاندانی عزت و شرافت صرف عورت کے زبان پر قابو رکھنے کی مرہونِ مِنت ہے. ہمارے سماج کی عورتیں مرتے دم تک گھر کی عزتوں کی حفاظت کرتی ہیں.اگرعورت ناگفتنی بیان کردے تو مرد کی عزت و شرافت کا جنازہ ہی نکل جائے.
ہم عورت کی اندرونی کیفیات و نفسیات کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے کہ وہ چہرے پر مسکراہٹ لئے کتنے کرب کی زندگی گزارتی ہے. اس کے اندر کیا چل رہا ہے،اس کی پسند ناپسند کیا ہے. کہیں اس کے اندر کوئی طوفان تو پوشیدہ نہیں؟
اس ناول میں ایسی ہی ایک عورت کی کہانی ہے جس کا شوہر کومے میں ہے. وہ عورت اپنے شوہر کی تیمارداری کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کی سرگزشت سناتی ہے اور ایسے ایسے راز افشا کرتی ہے قاری حیران رہ جاتا ہے. یہ رازہائے سربستہ کیا ہوتے ہیں اور ان رازوں کاپردہ چاک ہونے پرمردہ شوہر پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ان کو جاننے کے لئے آپ کو ناول ضرور پڑھنا چاہئے.
اگر آپ باذوق اور اچھے فکشن کے متلاشی ہیں تو یہ ناول آپ کے لئے یادگار ثابت ہوگا. میرا دعویٰ ہے کہ زندگی بھر آپ اس کو بھلا نہ پائیں گے.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3226578837572627

Comments
10 responses to “سنگِ صبور : اَن کہی باتیں قاسم بن ظہیر آواس وکاس کالونی ہاپوڑ ==================…”
بہت خوب ۔۔۔!!!❤️
ناول کی پڑھت کے تفہیمی پہلوؤں کو اجاگر کرتا آپ کا یہ تعارف بہت عمدہ ہے ۔۔۔ واقعی سنگ صبور مختصر ہونے کے باوجود پورے طور پر خود کو ثابت کرتا ہوا ایک یادگار ناول ہے۔۔۔
قلبی داد اس بہترین تحریر کے لیے۔۔۔💝
ننگر چنا
میں نے اس کا سندھی ترجمہ پڑھا ہے جو محترم ننگر چنا صاحب نے کیا ہے ترجمہ اور ناول دونوں کمال کے ہیںَ
واقعی کمال کا ناول ہے.
ناول تو انڈیا میں ملنا دشوار ہۓ ۔ فلم دیکھ لی ۔ بہت اچھی بنی ہۓ
Lahore me kis jaga sy mil sakta hy…..?
آیاترجمہ فرینچ سےبراہ راست ہواہے؟
کیا اردو میں ترجمہ آچکا ہے ۔پلیززز بتا دے ۔۔کیا ہمارے شہر میں دستیاب ہے???
بہترین ناول ہے ۔۔۔
اس کے مترجم پروفیسر ارجمند آرا میرے تحقیق میں سپر وا ۂزر ہیں