سنو !
کلائی میں گجرے
مرجھا سے گئے ہیں
آنکھوں میں کاجل
پھیل سا گیا ہے
لبوں پہ چْپ کا قفل ہے
رات کو بھی تنہائی کا دکھ ہے
آنگن میں برستی پھوار ہے
اور اس برساتی رات میں
وارثؔ کی' ہیر' گاتا ہوا شخص
جانے کیوں مجھے رلاتا ہے
وہ تیری یاد دلاتا ہے ۔ ۔ ۔
ارمؔ زہراء

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔