پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سنجیدہ، بردبار، ذی علم اور باوقار شخصیت کی مالکن ا…

سنجیدہ، بردبار، ذی علم اور باوقار شخصیت کی مالکن اور بہترین شاعرہ محترمہ عنبرین حسیب عنبر کی ایک عمدہ غزل احباب کی بصارتوں کی نذر

وہ مسیحا نہ بنا، ہم نے بھی خواہش نہیں کی
اپنی شرطوں پہ جیئے ،اس سے گزارش نہیں کی

جانے کیوں بجھنے لگے اولِ شب سارے چراغ
آندھیوں نے بھی اگرچہ کوئی سازش نہیں کی

اب کہ ہم نے بھی دیا ترکِ تعلق کا جواب
ہونٹ خاموش رہے، آنکھ نے بارش نہیں کی

اس نے ظاہر نہ کیا اپنا پشیماں ہونا
ہم بھی انجان رہے، ہم نے بھی پرسش نہیں کی

ہم تو سنتے تھے کہ مل جاتے ہیں بچھڑے ہوئے لوگ
تو جو بچھڑا ہے تو کیا وقت نے گردش نہیں کی

(ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی(بھٹکلی)