سلیم کوثر
اس سے پہلے کہ یہ دنیا مجھے رسوا کر دے
تو مرے جسم، مری روح کو اچھا کر دے
کس قدر ٹُوٹ رہی ہے مری وحدت مجھ میں
اے مرے وحدتوں والے مجھے یکجا کر دے
یہ جو حالت ہے مری میں نے بنائی ہے مگر
جیسا تو چاہتا ہے اب مجھے ویسا کر دے
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا شامل ہو
جو ترا حکم ہو وہ میرا ارادہ کر دے
مجھ کو ہر سمت اندھیرا ہی نظر آتا ہے
کور بینی کو مری دیدۂ بینا کر دے
مجھ کو وہ علم سکھا جس سے اُجالے پھیلیں
مجھ کو وہ اسم پڑھا جو مجھے زندہ کر دے
میرے لوگوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال
میرے بچوں کو مہ و مہر و ستارا کر دے
ضائع ہونے سے بچا لے مرے معبود مجھے
یہ نہ ہو وقت مجھے کھیل تماشا کر دے
میں مسافر ہوں، سو رستے مجھے راس آتے ہیں
میری منزل کو مرے واسطے رستہ کر دے
میری آواز تری حمد سے لبریز رہے
بزمِ کونین میں جاری مرا نغمہ کر دے

سلیم کوثر اس سے پہلے کہ یہ دنیا مجھے رسوا کر دے تو…
Comments
18 responses to “سلیم کوثر اس سے پہلے کہ یہ دنیا مجھے رسوا کر دے تو…”
-
Masha Allah
-
آمین یا رب العالمین
-
واااااہ کمااااال
-
Wah
Bohat khub -
آمین ثم آمیں ۔ سلیم کوثر اللہ عافیت نصیب فرمائے
-
Aameen.
-
خووب
-
واااااہ واااااہ بُہت خووووب
-
Bohat khoob
-
Heart touching ????????
-
Ameen. Nice Hamd
-
واہ واہ بہت خوب
-
بہت خوب۔بہت ہی اعلی
بسندیدہ شاعر -
واہ واہ بہت خوب
-
Buht umda
-
بہت خوب
-
Zbrdst
-
آمین
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔