پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سلطان سکون کا یومِ پیدائش November 23, 19932 سلطا…

سلطان سکون کا یومِ پیدائش
November 23, 19932

سلطان سکون اردو اور ہندکو کے ادیب اور شاعر، سلطان سکون 23 نومبر 1932ء کو داخلی کوٹھیالہ، ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے۔ تصانیف میں بجھ میری بجھارت، کاری دی گل،چنوچودھویں رات، ہندکو ضرب المثال، کوئی خواب ہے نہ خیال ہے، تارا لوئی والا اور ہندکو اردو لغت شامل ہیں۔ ایبٹ آباد میں قیام پذیر ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2014ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا
..
وہ عمر بھر کی رفاقت کا اتنا پھل دے گا
دکھوں پہ صبر کی تلقین کر چل دے گا

کشید کر کے گلِ جاں کی ساری خوشبوئیں
پھر اس کے بعد زمانہ تجھے مسل دے گا

خرد کی بات میں کچھ مصلحت بھی ہوتی ہے
جنوں نے جو بھی دیا فیصلہ اٹل دے گا

میں اس کو بھول تو جاؤں مگر سوال یہ ہے
زمانہ اس کا مجھے کون سا بدل دے گا

سکونؔ درد کے پودے کو سینچتے رہنا
یہ پیڑ بن کے تجھے کتنے پھول پھل دے گا
….
اگر چلا ہے کہیں حرفِ حق سنانے کو
تو ایسا کر کہ ہتھیلی پہ رکھ کے سر لے جا


Comments

جواب دیں