سفر میں مشکلیں آئیں تو جرأت اور بڑھتی ہے کوئی جب…

سفر میں مشکلیں آئیں تو جرأت اور بڑھتی ہے
کوئی جب راستہ روکے تو ہمت اور بڑھتی ہے

بجھانے کو ہوا کے ساتھ گر بارش بھی آ جائے
چراغ بے حقیقت کی حقیقت اور بڑھتی ہے

مری کمزوریوں پر جب کوئی تنقید کرتا ہے
وہ دشمن کیوں نہ ہو اس سے محبت اور بڑھتی ہے

ضرورت میں عزیزوں کی اگر کچھ کام آ جاؤ …

More

May be an image of 1 person, beard, standing and indoor